بھٹکل 30/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے پورورگا میں دو موٹر بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں چار لوگ زخمی ہوگئے جس میں ایک کو شدید چوٹ لگی ہے۔
پورورگا کے قریب گنیش نگر کے رہنے والے عبدالرحمن اور ان کے فرزند صادق ایک بائک پر سوار اپنے گھر جارہے تھے کہ شیرور سے بھٹکل کی طرف آنے والی ایک بائک کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ ٹکر میں شیرور کے رہنے والے راحیل عبدالقادر (29) کے سر کو شدید چوٹ لگی ہے، جبکہ اس بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار سیف اوردوسری بائک کے دو لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
چاروں زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں مرہم پٹی کرنے کے بعد ایک زخمی راحیل کو کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔